संदेश

اردو خبر लेबल वाली पोस्ट दिखाई जा रही हैं

لاک ڈاؤن کے مدنظر آج بھی سیکڑوں مزدوروں نے کی وطن واپسی

चित्र
بہرائچ - حکومت ہند کی جانب سے کورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے کیا گیا لاک ڈاؤن کے مدنظر مختلف ریاستوں/ اضلاع سے لگاتار مزدوروں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے اسی کڑی میں آج بھی سیکڑوں مزدور مہاراشٹر، پنجاب، دہلی ہریانہ اور راجستھان کے علاوہ غازی آباد، مظفر نگر،کانپور اور لکھنؤ سے اپنے وطن بہرائچ و شراوستی کے مختلف علاقوں میں پہنچنے کے لیے بہرائچ پہنچے جن میں ذیادہ تر مزدور میلوں پیدل چلنا پڑا ہے، قابل تعریف بات یہ رہی کہ راستے میں پیدل چلنے والے مسافروں کو جگہ جگہ سماجی تنظیم کے کارکنوں نے کھانا و پانی کا انتظام کیا گیا تھا جس سے مسافروں کو فاقہ نہیں کرنا پڑا اسکے علاوہ بہرائچ پہنچے پر بہرائچ پولیس نے بھی ان مسافروں کو باقاعدہ کھانے کے پیکٹ و پھل تقسیم کیا اور بہرائچ ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بلا کر سبھی مسافر کی اسکریننگ ٹیسٹ کرایا اس اسکریننگ ٹیسٹ کے کام کا انجام ڈاکٹر محمد خالد نے دیا اسکے بعد بہرائچ کے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا کی ہدایت کے مطابق شہر کے سرکل آفیسر تریمبک ناتھ دوبے نے اے. آر. ٹی. او سے بات کر مسافروں کو انکے آگے کے سفر کے لیے روڈویز بس کا بھی انتظام کروایا